نئی دہلی،15دسمبر(ایجنسی) منگل کی صبح 8 بج کر 5 منٹ پر بہار اور جھارکھنڈ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے. اس کا مرکز جھارکھنڈ کا دیوگھر تھا. زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 بتائی گئی ہے. رانچی سمیت تقریبا تمام اضلاع میں 8 سے 10 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. فی الحال کسی
جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے.
زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے. حاصل معلومات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بہار کے بھی کچھ حصوں میں محسوس کئے گئے بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے اس جھٹکے سے بہت سے لوگوں کے گھروں کی دیوار پر درار آ گئی ہیں.